بیتے وقت کے جھرونکھے سے - اوڈین سنیما
اوڈین سنیما
قیصر باغ سے برلنگٹن ہو کر صدر کی طرف جانے والی سڑک پر نظر باغ کے قریب سہراب مودی نے سنیما ہال تعمیر کروایا تھا - سہراب مودی کی فلم کمپنی کا نام " منروا مودی ٹون" تھا - اس وجہ سے شروع میں اس سنیما ہال کا نام "منروا" رکھا گیا - اس سنیما ہال میں سب سے پہلے فلم "دل" رلیز ہوئی تھی - اس کے بعد یہاں انگریزی فلموں کی نمائش کا سلسلہ شروع ہوا -"،
یہاں انگریزی کی ڈراونی فلموں میں "ہارر آف ڈریکلا"، "ڈائل ایم فار مرڈر" کی نمائش ہوئی تھی - اسکے علاوہ انگریزی فلم "دی گنس آف نیوارون" اور "بلو ہاٹ بلو کولڈ" اس ہال میں لگی اور چلی - اس سنیما ہال میں انگریزی کے علاوہ ہندی فلمیں بھی رلیز ہوتی رہی ہیں - سنجیو کمار کی فلم "رجنی گندھا "1975 میں اس ہال میں لگی تھی
آج اوڈین سنیما ہال کی فقط یہی یاد بچی ہے |
نظر باغ کے نزدیک واقع اس ہال کا نام "اوڈین" رکھ دیا گیا - بعد میں اوڈین سنیما ہال میں دلیپ کمار کی فلم "گوپی" کامیابی کے ساتھ چلی - یہاں شمی کپور -شرمیلا ٹیگور کی فلم "این ایوننگ ان پیرس "، راج شری - شمی کپور کی فلم "جانور" کے علاوہ "ببیتا کپور اور شمی کپور کی فلم "تم سے اچھا کون ہے " کی نمائش بھی اس ہال میں ہوئی تھی
اوڈین سنیما ہال میں لگنے والی جتیندر ، مالا سنہا اور راج کمار کی فلم "میرے حضور " نے تو یہاں تہلکا مچا دیا تھا - یہ فلم یہاں کافی عرصہ تک چلتی رہی - ونود کھنہ اور تنوجا کی فلم "امتحان" بھی اس ہال میں ہی لگی تھی. مگر اب اس ہال میں "شو" کی شکل میں کوئی تماثہ نہیں ہوتا- اس طرح یہ تماشہ گھر بھی بند ہو گیا
تحریر گو
محمد قمر خان
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں