بیتے وقت کے جھرونکھے سے - پرتیبھا سنیما
پرتیبھا سنیما
رائل ہوٹل کے پیچھے مگر سیسنڈی ہاؤس سے پہلے درباری لال شرما روڈ پر پرتیبھا کیلنڈر کارپوریشن کے مالک پروین کمار جین نے 1970 میں پرتیبھا سنیما ہال بنوایا تھا - سیکرٹیریٹ قریب ہونے کی وجہ سے سرکاری سطح پر یہاں فلم چلانے کا لائسینس نہ مل پانے کے با عث عرصہ تک اس ہال کا استعمال بطور آڈیٹوریم ہی ہوتا رہا - بعد میں 1975 میں سنیما ہال کا لائسین حاصل ہو جانے پر یہاں سب سے پہلے فلم "پرماتما" دکھائی گئی - یہ سنیما ہال ایئر کنڈیشنڈ ہے اور یہاں 891تماشبین ایک ساتھ بیٹھ کر فلم دیکھ سکتے ہیں
لاک ڈاؤن کے دوران پرتیبھا سنیما کی ایک تصویر |
فلموں کی نمائش کی باقائد ہ شروعات کے بعد یہاں "جانی دشمن"، "طوائف" ، "لگان"، "ٹائٹینک"فلمیں دھوم دھام سے چلیں - فلم "جانی دشمن" ایک ملٹی اسٹارر تھی اور اس فلم میں سنجیو کمار ، جتیندر، سنیل دت ، فیروز خان، رینا رائے ، ریکھا وغیرہ نے ایک ساتھ کام کیا تھا - اس ہال میں فلم کافی عرصہ تک لگی رہی
ملٹی اسٹارر فلم "کرن ارجن " بھی اس ہال میں رلیز ہوئی - اس فلم میں شاہ رخ خان اور سلمان خان نے ایک ساتھ راکھی کے ساتھ کام کیا اور یہ فلم یہاں سلور جبلی منا کر اتری
لاک ڈاؤن میں پرتیبھا سنیما کا بند گیٹ |
جب فلم "بابر" یہاں رلیز ہوئی تو اسکے پریمیئر پر اوم پری صاحب یہاں تشریف لاۓ تھے - آگے چل کر یش چوپڑا کی فلم "دل والے دلہنیا لے جاینگے" یہاں رلیز ہوئی، اس فلم نے یہاں تہلکا مچا دیا.، گولڈن جبلی منا کر یہ فلم اس ہال سے اتری
تحریر گو
محمد قمر خان
3.6.2020
3.6.2020
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں