بیتے وقت کے جھرونکھے سے
ساہو سنیما ہال
حضرت گنج میں 1934 میں پرنس ٹھیٹر کے لئے چھوڑے گۓ راستہ کے اوپر ڈالی گئی لمبی بیم /سلیپ کے اوپر ایک سنیما ہال بنوایا گیا - اس ہال کا پہلا نام "پلازا" تھا اور یہاں سب سے پہلے انگریزی فلم "سائن آف دی کراس " رلیز ہوئی تھی
اس وقت " پلازا "سہراب مودی کی ملکیت تھا مگر بعد میں یہ ہال انہوں نے فروخت کر دیا - پلازا کے نۓ مالک نے اس ہال کا نیا نام "ریگل " رکھا - یہاں انگریزی فلمیں دکھائی جاتی تھیں - بعد میں "فلمستان کمپنی کی ہندی فلموں نے اس ہال میں کافی دھوم مچائی - فلم "انارکلی" کی نمائش یہاں بہت کامیاب رہی - اس فلم میں (لکھنؤ سے ممبئی گئ کرشنا سرین) فلمی نام بینا رائے کی اداکاری کو کافی سراہا گیا
فلمستان کمپنی نے جب یہ ہال 1950 میں خرید لیا تو اسے نئی سج دھج کے بعد پھر "فلمستان ٹاکیز" کے نام سے شروع کیا گیا
"گزرے دورکے لکھنؤکے حضرت گنج میں واقع "فلمستان ٹاکیز (فوٹو - گوگل کی جانب سے) |
جہاں تک اس ہال کی سج دھج کا سوال ہے یہاں پہلے بڑے سائز کا گہرے اناوی رنگ کا مخملی پردہ دھیرے دھیرے کھلتا تھا - 1954 میں جب فلمستان ٹاکیز میں ہیمنت کمار کی موسیقی والی فلم "ناگن " رلیز ہوئی ،اس وقت اس ہال کی رونق دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی - وجنتی مالا اور پردیپ کمار کی اس فلم کی نمائش یہں بہت کامیاب رہی
فلمستان ٹاکیز کے اسٹیج پر جنماشٹمی کے موقع پر ہونے والا کلچرل پروگرام بہت مشهورومقبول ہوا کرتا تھا - شہر کے جانے مانے رئیس اور دھارمک آستھا رکھنے والے لوگ جنماشٹمی منانے یہاں آتے تھے
پردیپ کمار اور بینا رائے کی گیوا کلر فلم "درگیش نندنی" یہاں کامیابی کے ساتھ چلی - اسکے علاوہ "دھرتی کہے پکار کے " اس ہال میں رلیز ہوئی، لکھنؤ میں بنی فلم "بہو بیگم " اس ہال میں رلیز ہوئی - آگے چل کر بسواجیت اور مالا سنہا، چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر نیتو سنگھ کی فلم "دو کلیاں" اور ہیما مالنی اور دھرمندر کی فلم "شرافت" نے اس ہال میں سلور جبلی بنائی
لکھنؤ کے اس ٹاکیز میں پرانے دور سے لگی ہوئی لفٹ آخر میں اوپر جاکر بالکنی میں کھلتی ہے - اس طرح بالکنی کا ٹکٹ لینے والے گراؤنڈ فلور سے اس لفٹ کے ذریعہ سیدھے بالکنی تک چلے جایا کرتے تھے -
پی وی آر - "آج کا "ساہو سنیما ہال |
آگے جاکر 1975 میں نۓ رنگ وروغن و ضروری مرمت کے بعد یہ ٹاکیز "ساہو سنیما ہال " کے نام سے دوبارہ کھل گیا جسکے بعد یہاں راجیش کھنہ کی "امردیپ" فلم کی نمائش سے اسکی شروعات ہوئی - یہاں دکھائی جانے والی اہم فلموں میں "دل"، "لمحے" قابل ذکر ہیں - دھیرے دھیرے پنپنے والی پروفیشنل ذہنیت کے چلتے اب یہاں تماشہ دیکھنے دکھانے کاچلا آ رہا سلسلہ بند ہو چکا ہے
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں