بیتے وقت کے جھرونکھے سے 4. ناولٹی سنیما



ناولٹی سنیما 

کیا آپ کو معلوم ہے کہ 1947 میں لکھنؤ کے لال باغ چوراہے پر پرتھوی راج بھارگو نے "ناولٹی " سنیما ہال کی تعمیر شروع کرائی اور 1948میں یہ سنیما ہال بن کر مکمّل ہوا - سب سےپہلے اس ہال میں "انمول گھڑی "فلم رلیز ہوئی - اس فلم میں ثریا اور نورجہاں نے کام کیا تھا اور اس فلم میں نوشاد کی موسیقی پر مبنی گانے کافی مشہور ہوئے - 

بعد میں یہاں "جگنو" فلم لگی، اس فلم میں نورجہاں نے پہلی اور آخری مرتبہ دلیپ کمار کے ساتھ کام کیا - محمد رفیع کو بھی آخری مرتبہ نورجہاں کے ساتھ اس فلم کے نغمہ گانے کا موقع ملا - فروز نظامی کی موسیقی میں ترتیب دیا ہوا گانا "یہاں بدلہ وفا کا بے وفائی کے سوا کیا ہے " ان دنوں بہت مقبول ہوا اور آج بھی ہے - 


ناولٹی سنیما میں ہی وی شانتا رام کی فلم "دہیز"، "صبح کا تارا "، اور "جھنک جھنک پائل باجے" کی نمائش ہوئی - ویسے تو راج کپور اور ریحانہ کی فلم "سنہرا دن "، دلیپ کمار اور مینا کماری کی فلم "آزاد"، ثریا اور نمی کی فلم "شمع" ، دلیپ کمار اور ویجنتی مالا کی فلم "گنگا جمنا " اس ہال میں دکھائی گیں - مگر اس میں انٹرنیشنل سطح پر شہرت یافتہ فلم "مدر انڈیا" نے زبردست دھوم مچائی- نرگس کی  دیگر فلمیں "امبر "، "آوارہ" "آشیانہ"، لاجونتی" بھی ناولٹی ہال کی زینت بنیں - اسکے علاوہ "جس دیش میں گنگا بہتی ہے "، "میلا "، "آزاد"جیسی فلموں کو بھی یہاں  دکھائی جانے کا فخر حاصل ہے
یہ سنیما ہال وجود میں آنے کے بعد سے دو مرتبہ بند ہو چکا ہے - مگر درکار مرمت و ضروری اوورہالنگ کے بعد یہاں فلموں کی پھر سے نمائش شروع ہوئی اور اپنے دور کی مقبول ترین فلمیں - مثال کے طور پر "رام اور شیام"، "وقت"، "ملن"،  "پریم کہانی"، "سنگم"، "شکتی"، کی نمائش اس ہال میں ہوئی - "وقت" اور "سنگم" جیسی زیادہ لمبی فلموں کو تین شو میں یہاں پورا دکھایا گیا - 

دوسری مرتبہ نئی سج دھج اور نئ  ٹکنالوجی پر مبنی مشینوں وغیرہ کے ساتھ ناولٹے سنیما کے پھر سے شروع ہونے پر امیتابھ بچن ، ریکھا  اور جیا بچن کی مقبول ترین فلم "سلسلہ" اس ہال میں رلیز کی گئی تھی - فلم "آخری راستہ" کے پریمیئر شو پر امیتابھ بچن یہاں تشریف لاے تھے - امیتابھ کی فلم "شرابی" نے یہاں سلور جبلی منائی - موجودہ وقت میں یہ سنیما ہال عوام کی تفریح کا ذریعہ بنا ہوا ہے-


 ہاں ،یہ ضرور ہے کہ چوراہے پر واقع اس تماشہگھر میں آگے کی طرف اب یونین بینک کی مین برانچ قائم ہو چکی ہے - 

محمد قمر خان 
تحریر گو 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

کشوری کونیکٹ اردو ورکشاپ जोशोख़रोश से चल रही है किश्वरी कनेक्ट उर्दू वर्कशाप

Mohd. Qamar Khan - A Brief Introduction