بیتے وقت کے جھرونکھے سے
تحریر گو - محمد قمر خان |
٣. بسنت سنیما
کیا آپ کو معلوم ہے کہ حصول آزادی کے دوران 1947 میں لکھنؤ کے لال باغ علاقہ میں دو سنیما ہال وجود میں آے - ایک تھا"بسنت" جبکہ دوسرا تھا"ناولٹی" - لال باغ چوراہے سے مے فیئر کی طرف جانے والی سڑک پر وا قع بسنت سنیما میں پہلی بار "یعقوب اور سلوچنا" کی فلم "دوسری شادی" لگی - یہ ایک سماجی فلم تھی - بسنت پہلا -سنیما ہال تھا جہاں کہ "مے فیئر " کی طرح اپنے آپ کھلنے والا رنگین پردہ لگوایا گیا تھا
گزرے دور میں لکھنؤ کے سارے سنیما ہالوں میں لیڈیز باکس ہوتا تھا جس کے سامنے اور سائڈ میں دونوں طرف سے پردہ پڑا رہتا تھا - سامنے والا پردہ فلم شروع ہونے پر اٹھ جاتا تھا اور انٹرول میں اس پردہ کو پھرگرا دیا جاتا تھا -
مشہور فلم اسٹار بینا رائے کا اصلی نام کرشنا سرین تھا ، وہ آی ٹی کالج لکھنؤ کی طالبہ تھیں - بینا رائے کی فلمیں "تلاش" "عورت" شگوفہ"، "گول کنڈہ کا قیدی" بسنت سنیما میں ہی رلیز ہوئی تھیں- گیواکلر فلم "گول کنڈہ کا قیدی" پریم ناتھ نے بنائی تھی ، جسکے پریمیئر شو میں مرحوم پریم ناتھ بذات خود اس ہال میں تشریف لاے تھے -
پریم ناتھ کی آمد کے موقع پر بسنت سنیما والی بلڈنگ کے سائیڈ میں لین کی شکل میں موجود پیسج پر ہر شو کے لئے سب سے کم دام والی ٹکٹ ونڈو پر صبح سے ہی ٹکٹ لینے والوں کی ایک لمبی قطار میں بھاری مجمع رات ٩ بجے تک دیکھا جاتا تھا جسے کنٹرول کرنے کے واسطے سنیما ہال کے منیجر کو پولیس کے جوانوں کی مدد لینا پڑتی تھی جبکہ ہال کے اندر جاکر بالکنی اور فرسٹ کلاس کی بکنگ ونڈو کے باہر لگی قطاروں پر جمع لوگوں کو بھی پولیس والے ہی کنٹرول کیا کرتے تھے -

بسنت سنیما ہال کے مالک امرت لال ساھنی اپنی پلاسٹک سرجری سے بنی ہوئی ناک کی وجہ سے لکھنؤ میں مشہور ہوا کرتے تھے -
بسنت ہال کے سامنے مقبرا روڈ لکھنؤ سے ممبئی جانے والی عیسائی لڑکی ریبیکا بعد میں اپنے فلمی نام مادھوی سے بہت مشہور ہوئی اور پھر فلم "جویل تھیف " میں اسنے دیوآنند کے ساتھ کام بھی کیا - یہ اتفاق ہے کہ "جویل تھیف ،" بسنت ہال میں ہی رلیز ہوئی تھی -اپنے وقت کی مقبول ترین فلمیں -" کاجل"، "لو ان ٹوکیو" ،"آدمی" ، "دشمن" "ماچس" ، "سپنوں کا سوداگر" اور عامر خان کی پہلی فلم" قیامت سے قیامت تک " کی نمائش اس ہال میں ہی ہوئی" -
سنیما ہال جاکر فلم دیکھنے والوں کی کم ہوتی تعداد کی وجہ سے "بسنت سنیما" کے نام سے مشہور یہ تماشہ گھر کافی عرصۂ
قبل بند ہو گیا -
سنیما ہال جاکر فلم دیکھنے والوں کی کم ہوتی تعداد کی وجہ سے "بسنت سنیما" کے نام سے مشہور یہ تماشہ گھر کافی عرصۂ
قبل بند ہو گیا -
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں