اردو اکادمی میں کیسے بیتے چھہ ماہ
اردو اکادمی میں اپنی مادری زبان کو سیکھتے ہوئے ٦.ماہ کا وقت کیسے گزر گیا، پتہ ہی نہ چلا - سب سے خاص بات یہ کہ استاد جی محمّد قمر خان صاحب نے بہت محبت سے سب کو زبان کی تعلیم دی . جس طرح انہیں طلبا کو اردو ہی نہیں زندگی جینے کا طریقہ سمجھاتے دیکھا، ٥٥ سال کی عمر میں اپنے اسکول کے استاد مسلسل یاد آتے رہے. استاد جی روزانہ طلبا کی کاپیاں جانچتے - انہوں نے ہر طالب علم کو علاحدہ علاحدہ طریقه سے پوری توجوہ دی - یہ سب اس نیک دل شخص کی تعلیم کا ہی نتیجہ ہے کہ عمر دراز لوگ اکادمی میں لکھنا پڑھنا سیکھ گئے - محمّد قمر خان اس دوران اکادمی کےآڈیٹوریم میں ہونے والے مختلف پروگراموں ، مشاعروں ،سیمیناروں وغیرہ میں شرکت کرنے کا موقع حاصل ہوا. یہ موقع بھی اردو کے علم میں اضافہ کا سبب بنا. اس طرح طلبا کا دماغ کھلا - یہاں آ کر گنگا جمنی تہذیب سیکھنے کا بھی موقع ملا - اردو کے بارے میں دلوں میں جو گانٹھیں اور غلطفہمیاں تھیں انہیں استاد جی پہلے روز سے ہی دور کرنے کی کوشش کرتے رہے . بیچ ب...