مشہور بالی وڈ ایکٹر اور سنے اداکار عرفان خان اب ہمارے بیچ نہیں رہے
لاجواب صلاحیت کے ساتھ کردار کی ادائگی کے لئے اپنا لوہا منوانے والے ہردل عزیز فن کار عرفان خان کا ممبئی کے کوکلا بین اسپتال میں آج ٢٩اپریل کی صبح انتقال ہو گیا -وہ دماغی کینسر کے پہلے سے مریض تھے - کل ٢٨اپریل کو انہیں اس اسپتال میں بھرتی کروایا گیا تھا - ابھی چار دن قبل ہی انکی والدہ سعیدہ بیغم نے رحلت فرمائی تھی - اپنی علالت کے سبب وہ اپنی والدہ کے آخری رسوم میں بھی شرکت نہیں کر سکے تھے - بعد نماز ظہر انہیں ممبئی کے ورسووه قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا - لاک ڈاؤن کے سبب انکے جنازہ کی تدفین کے وقت قریب قریب ٣٥ افراد موجود تھے - وہ ایک ورسٹائل اداکار تھ- سیریل شری کانت ، چانکیہ ، چندر کانتا کے علاوہ فلم پان سنگھ تومر , مداری وغیرہ میں انکی لافانی اداکاری کو کافی شہرت ملی تھی. ہندوستان کے صدر جمہوریہ نے عرفان خان کی موت کو سنیما کے چاہنے والوں کے لئے ناقابل تلافی نقسان بتایا - فلم "انگریزی میڈیم " کے بعد ایسا لگا تھا کہ عرفان خان اب ایک لمبی پاری کھیل سکتے ہیں - مگر افسوس کہ وہ اتنی جلد لقمہ عجل بن گئے.-اس سلسلہ میں وزیراعظم...